13 اگست 2014 - 12:46
عراق، بم دھماکوں میں 12 افراد جاں بحق

بغداد میں ہوئے دو کار بم دھماکوں میں کم از کم 12 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ دھماکے منگل کو شام کے وقت دارالحکومت بغداد کے زعفرانیہ اور الكرادہ علاقوں میں ہوئے۔ ان دھماکوں میں کم سے کم 12 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ کئی دیگر زخمی ہوئے۔

اس دوران بغداد کے خصوصی سیکورٹی دستوں کے ترجمان نے بتایا ہے کہ دارالحکومت میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران داعش کے کم سے کم 33 دہشت گرد مارے گئے۔
ادھر بابل صوبے کے فلوجہ شہر کے ایک افسر مکی اليساوي نے بتایا ہے کہ فلوجہ کے الشہداء علاقے میں دھماکے خیز اشیاء برآمد ہوئی ہے جو سعودی عرب کی ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ اس مقام سے 12 کاریں ضبط کی گئیں جن کی نمبر پلیٹ سعودی عرب کی ہیں اور ان میں دھماکہ خیز مادہ بھرے ہوئے ہیں۔ خفیہ محکمہ کے حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد سے بھری ان کاروں کو دھماکے کے لئے لایا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ فلوجہ اور الصقلاويہ میں داعش کے خلاف عراقی فوج کی کارروائی میں کئی دہشت گرد مارے گئے۔
در ایں اثنا عراق کی پارلیمنٹ میں ایزدی برادری کے نمائندے نے بتایا ہے کہ داعش کے دہشت گردوں نے اس فرقہ کی 600 لڑکیوں کو نینوا میں کہی یرغمال بنا کر رکھا ہے جن کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ويان دخيل نے کہا کہ ہماری برادری کے لوگوں کی حالت بہت ہی تشویشناک ہے کیونکہ داعش کے خوف سے وہ سنجار میں پہاڑوں کی جانب فرار کر گئے ہیں جہاں پر کھانا پانی کچھ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہم مسئلہ یہ ہے کہ ایزدی برادری کے لوگ سنجار میں جن پہاڑوں پر پناہ لئے ہوئے ہیں انہیں پہاڑوں کے نیچے داعش کے دہشت گردوں نے مورچہ بندی کر رکھی ہے۔
.......

/169